ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) وزیر مال خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈہ پوربی اے سپلیمنٹری امتحان کاپرچہ دینے کیلئے گورنمنٹ سی نیٹنل ہائی سکول نمبر ایک پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیرمال خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈہ پورنے گزشتہ روز گورنمنٹ سی نٹینل ہائی اسکول نمبر ایک میں بی اے سپلیمنٹری امتحان کا پرچہ دیا۔اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے۔