اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ سندھ کی مجموعی اور بالخصوص کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر داخلہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اختیارات کے بغیر رینجرز کو کراچی کی سڑکوں اور چوراہوں پر نہیں کھڑا کر سکتے اختیارات کے سلسلے میں ہر مرتبہ لیت و لعل سے کراچی کے امن و شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ کراچی کے موجودہ حالات اور امن و امان کی بہتر صورتحال تمام سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جس میں رینجرز کا کردار سر فہرست ہے۔