اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نیوز لیکس معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر داخلہ کے متضاد موقف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈان لیکس پر وزیر داخلہ کا بیان اداروں کے ساتھ مذاق ہے۔یہ کوئی آئینی ترمیم ہے جو اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔اتفاق رائے کرنا ہے تو پھر تحقیقات کیسی۔یہ اتنا حساس معاملہ تھا کہ حکومت کو اپنا ایک وزیر فارغ کرنا پڑا تھا۔بہتر ہے جسٹس عامر رضا اس کمیشن سے فارغ ہو جا ئیں ۔ اور کسی اور کو ذمہ داری سونپی جائے۔خورشید شاہ نے کہاکہ موجودہ حکومت کے لوگ ریاست کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت یہ سوچ رکھتی ہے کہ اپنی مرضی کی رپورٹ آئے تو بڑی زیادتی ہے۔نہیں سمجھتا فوج اس معاملے پر حکومت کے ساتھ ایک پیج پر آئےگی۔