• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،تونسہ،پنڈی بھٹیاں میں حادثے،باپ بیٹے سمیت 7 جاں بحق،15زخمی

ملتان (نمائندگان )بہاولپور ،تونسہ،پنڈی بھٹیاں میں حادثے،باپ بیٹے سمیت 7جاں بحق،15زخمی ہوگئے دیگر شہروں میں 5افراد دم توڑ گئے تفصیلات کے مطا بق کبیروالا کے نواحی مو ضع ککڑ ہٹہ کا رہا ئشی مختار احمد اپنی بھا بھی فرحت نسیم زو جہ محمد رمضان ،سو لہ سالہ بیٹے عابد حسین ،چودہ سالہ بیٹی طاہرہ بتول ،بھتیجے بلال احمد کے ہمراہ کار پر سوار اسلام آباد سے واپس کبیروالا آرہے تھے کہ پنڈی بھٹیاں کے نزدیک سستا نے کے لئے موٹر وے پر سڑک کنا رے کھڑے تھے کہ عقبی سمت سے تیز رفتار بس نے ٹکر دے ما ردی جس سے انکی کار آگے کھڑے ٹریلر سے جا ٹکرا ئی بس کی ٹکر سے گاڑی پچک کر رہ گئی حا دثہ میں زخموں کی تاب نہ لا تے مختار احمد اسکا بیٹا عابد حسین اور بھا بھی فرحت نسیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ اسکی بیٹی طاہرہ بتول اور بھتیجا بلال شدید زخمی ہو گئے جن کی حالت انتہا ئی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے ۔بہاولپور میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان نورپور کے قریب شدید تصادم ہوگیا جس میں 2مسافر 15سالہ یونس اور 26سالہ ربنواز موقع پر جاں بحق ہوگئےجبکہ 15افراد 20سالہ معین، 42سالہ اوصاف، 25سالہ سمیرا، 32سالہ جمشید، 30سالہ مقصود، 30سالہ ادریس، 34سالہ لطیف، 29سالہ طاہر، 40سالہ عباس علی، 30سالہ آصف، 21سالہ مبین فاطمہ، 30سالہ شکیل، 22سالہ بشارت علی، 21سالہ زاہد علی اور 50سالہ دلبری ودیگر زخمی ہو گئے جن کو بی وی ایچ منتقل کردیا گیا ہے ۔تونسہ شریف جڑھ لغاری کے رہائشی منظور احمد اور بشیر احمد رشتہ داروں سے ملنے منگڑوٹھہ جا رہے تھے کہ انڈس ہائی وے عید گاہ کے مقام پر سامنے سے آنیوالی کوچ نے ٹکر مارکر کچل دیا جس کے منظور احمدموقع پرجبکہ بشیر احمد نشتر ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔داجل کی نواحی بستی لنجوانی کا 13 سالہ سوئم جماعت کا طالب علم صدر ولد بہاول گھر جارہا تھا جونہی وہ بس کی سیڑھی پر چڑھا تواسکا ہاتھ چھوٹ گیا جس کے باعث وہ گردن کےبل زمین پر جا گرا اور موقع پر جاں بحق ہو گیافتح پور کی کمسن نبیلہ دخترلیاقت علی گلی میں کھیلتے ہوئے ٹرالی کے نیچے جا چھپی کچھ دیر بعد اس کے والد نے باہر جانے کیلئے ٹریکٹر چلایا تو لا علمی میں ٹریکٹر اس کی کمسن بیٹی پر چڑھ گیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔رحیم یارخان بستی بندور کی چھ سالہ انعم بی بی کو سڑک کراس کرنے کے دوران کار کچل ڈالا، یزمان کی رہائشی70سالہ پٹھانی مائی کو کوٹ سمابہ کے نزدیک سڑک کراس کرنے کے دوران مسافر بس نے کچل ڈالا دونوں شیخ زید ہسپتال میں دم توڑگئیں۔کروڑ لعل عیسن لیہ کروڑ روڈ پر کلو چوک کے نزدیک ٹوٹ پھوٹ کا شکار پلی جہاں آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں گزشتہ رات کراسنگ کے دوران لینڈ کروزر حادثہ میں اعجاز حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہو گیا ۔
تازہ ترین