وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سندھ حکومت کے رینجرز سے متعلق نوٹیفکیشن کو مضحکہ خیز قراردے دیا،کہا کہ رینجرز کی کارکردگی اور قربانیوں کو متنازع بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز کو کراچی میں اختیارات دینے میں اگر مگر نہ کی جائے، سندھ حکومت مخصوص سیاسی مقاصد کے لیے کراچی کی سیکیورٹی پر سمجھوتا کرتی ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ رینجرز کو اپنے گارڈز کے طور پراستعمال کرنا چاہتی ہے، رینجرز کوئی سیکیورٹی گارڈ نہیں کہ وی آئی پی شخصیات کی حفاظت پر لگادی جائے۔