• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی: محکمہ آبپاشی میں ہونے و ا لی کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ

گھوٹکی( نامہ نگار) لیبر یونین فیڈر کینال ایریا واٹر بورڈ کے رہنماؤں شبیر احمد بھٹی ، سراج الحق گڈانی ، عبدالمالک کولاچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ آبپاشی ٹیوب ویل ڈویژن میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کراکر ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، رہنماؤں نے کہا کہ دو دو بھٹو ڈرنیج ، جاڑی واہ ، بگو واہ ٹیوب ویل نمبر 16 اور دیگر پر مبینہ طور پر رشوت کے عیوض من پسند افراد کو نواز کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے جبکہ واپڈا سے بھی مبینہ رشوت لینے کے بعد ٹیوب ویل کی ریڈنگ بڑھاکر محکمے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی ٹیوب ویل بند پڑے ہیں اس کے باوجود کروڑوں روپے کے بل آرہے ہیں اسکیموں کو مکمل دکھا کر پے مینٹ بھی کی گئی ہے جبکہ گراؤنڈ پر کام مکمل نہیں ہوا ہے انہوں نے محکمہ آبپاشی میں ہونے والے کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بصورت دیگر 28 جنوری کو سیڈا آفس گھوٹکی پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، دوسری جانب رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت ودیگر بالا حکام کو درخواستیں ارسال کرکے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین