گجرات (نمائندہ جنگ) غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے پر فارمیسی کو سیل کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے ڈرگ انسپکٹر محمد اکرم رانا کے ہمراہ ایک فارمیسی کو چیک کیا، غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے، بغیر بل وارنٹی اودیات برآمد ہونے اورکوالیفائید پرسن نہ ہونے پر مذکورہ فارمیسی کو سیل کر دیا اور چالان مرتب کرکے مجاز عدالت کو بھجوا دیا۔