• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: پسند کی شادی کےاصرار پر قتل ہونے والی 22 سالہ طالبہ سپرد خاک

گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں پسند کی شادی کےاصرار پر قتل ہونے والی 22 سالہ ایم اے کی طالبہ کو سپرد خاک کر دیا گیا، تھانہ صدر گجرات کے گاؤں سوک کلاں میں 22 سالہ ایم اے کی طالبہ ماریہ کو پسند کی شادی کی خواہش پر اس کے اہل خانہ نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔مقتولہ کو سوک کلاں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ ملزمان مقتولہ کے نانا سراج دین، والدہ لبنیٰ بی بی، بھائیوں بلال، ابرار اور عبدالرحمن کیخلاف قتل کے مقدمہ کے علاوہ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر لی گئی ہیں جبکہ کیس کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین