سندھ اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 81 پر ضمنی انتخاب آج ہوگا۔ ایم پی اے جام مدد علی کی مسلم لیگ فنکشنل چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے اور اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے جام مدد علی ہی کومیدان میں اتارا گیا ہے، جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار جام نفیس علی ہیں۔ ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام سمیت کُل16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
حلقے میں کل ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ انتالیس ہزار ایک ہے، جن میں مرد ووٹرز چھہتر ہزار چار سو اکسٹھ اور خواتین ووٹرز باسٹھ ہزار پانچ سو چالیس ہیں، جن کے لیے 122 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔