• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی سٹیڈیم کو بین الاقوامی میچز کیلئے تیار کیا جا رہا ہے، کمشنرندیم محبوب

سرگودھا(نامہ نگار)کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے کہا ہے کہ آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم سرگودہا کو بین ا لاقوامی ہاکی میچز کے لئے تیار کیا جارہاہے جس کیلئے ابتدائی طو رپر پندرہ کروڑ روپے کاتخمینہ لگایاہے جس سے ہاکی سٹیڈیم میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے نیا پویلین تعمیر کرنے کے علاوہ اسٹروٹر ف میں ڈرینج سسٹم کو بہتر کرنے اور انڈر گراؤنڈ پانی کے ذخائر کی تعمیر کے علاوہ آسٹروٹرف کیلئے روشنی کے فلڈلائٹ سسٹم کیلئے دو کر وڑ کے فنڈز رکھے گئے ہیں ۔ وہ آج ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں دورہ کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پراونشل ہاکی کوچ پرویز ڈوگر اور فٹ بال کے معروف کھلاڑی فیصل امیر احمد خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے کہا کہ آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے بھر پور اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ اس موقع پرکمشنر نے نئی آسٹروٹرف بچھانے کی تجویز سے اختلاف کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ آسٹروٹرف پر ہی اچھے ہاکی میچ کرائے جاسکتے ہیں ۔اس طرح پانچ کروڑ روپے کی بچت ممکن ہو سکے گی ۔
تازہ ترین