مردان ( نمائندہ جنگ ) مردان میڈیکل کمپلیکس کے ایم ٹی آئی سسٹم کو ناکام بنانے کے لئے سینئر ڈاکٹر متحرک ہوگئے ۔ہسپتال میں قائم سکن سپیشلسٹ نے بھی ہسپتال چھوڑنے کے لئے پرتولنے شروع کردیئے۔ موجودہ حکومت نے شہریوں کو صحت کی زیادہ اور بہتر سہولیات کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس کو ایم ٹی آئی کادرجہ دیاہے تاہم اس ہسپتال سے سینئر ڈاکٹر دھڑا دھڑ چھوڑ رہے ہیں اورزیادہ ترنشستوں پر جونیئر ڈاکٹروں براجمان ہیں اورحکومتی منصوبے کو ناکام بنایاجارہاہے۔ معلوم ہواہے کہ ہسپتال کے سکن شعبے کے انچارج نے بھی اپنا سامان باندھنا شروع کردیاہے اور ڈی ایچ کیو کی طرف پرواز کے لئے پرتولنے لگے ہیں جس کے باعث شہر کا بڑا ہسپتال اس سہولت سے محروم ہوجائے گا ۔