گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے سٹی صدر عبدالرئوف مغل کی سربراہی میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں بلدیاتی نمائندے بھی شامل تھے عبدالرئوف مغل اور دیگر عہدیداران نے مٹھائی بھی تقسیم کی ۔سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں مظہر جاوید کی قیادت میں بھی ایک ریلی نکالی گئی۔ ایم پی ایز محمد اقبال، اختر علی، قیصر سندھو، اشرف وڑائچ ،عذرا صابر خان، شاہین اشفاق، نسرین اشفاق بھی خواتین کے قافلوں کے ہمراہ جلوس لے کر پریس کلب پہنچیں اور کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی۔ڈپٹی میئر سلمان خالد بٹ اور ڈپٹی میئر رانا مقصود احمد نے بھی ریلیاں نکالیں۔