• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشامدی بیان پر اظہار خیال مناسب نہیں خورشید شاہ کے بیان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر چوہدری نثار کا ردعمل

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ڈان لیکس کے حوالے سے وزیر داخلہ کے متعلق خورشید شاہ کے بیان پر میڈیا کے نمائندے کی جانب سے کیے جانے والے سوال پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ عادتا" خوشامد پسند اور چاپلوسی کی روش اختیار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مناسب نہیں سمجھتے کہ کسی خوشامد پر مبنی بیان جس کا محض مقصد کسی کی خوشنودی حاصل کرنا مقصود ہو اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کریں۔ موصوف کا ایک شخصیت کو طارق بن زیاد سے تشبیہہ دینے سے متعلق بیان ریکارڈ پر ہے جس سے انکی سوچ کی واضح طور پر عکاسی ہوتی ہے۔
تازہ ترین