پاناما کیس کے فیصلے کے بعد اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے کے لیے شیخ رشید احمد سرگرم ہوگئے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ان کی جانب سے دعوت پر لال حویلی پہنچ گئے،کہاکہ بازاروں سے گزر رہا تھاتو پنڈی والے کہہ رہے ہیں اب پیچھے نہ ہٹنا۔
سراج الحق کہتے ہیں کہ حکومت کو پاناما کے فیصلے میں عبوری ضمانت ملی ہے، سنا ہے آئندہ الیکشن کے لیے ہیلی کاپٹر خرید کر ہالی وڈ کے اداکاروں سے بھی رابطے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر وزارت عظمیٰ چھوڑ دینی چاہیے، پاناما فیصلے کے بعد وزیر اعظم کے استعفے کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میری دیرینہ خواہش ہے کہ جیسے تحریک انصاف کے ساتھ شانہ نشانہ چل رہا ہوں جماعت اسلامی کے ساتھ بھی ایسے اتحاد ہو، کل دادو کے سفر کے دوران عمران خان سے راستے میں سب بات کروں گا۔
سراج الحق کا کہنا تھا جے آئی ٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں نظر ثانی پٹیشن دائر کرنی ہے یا نہیں، فیصلہ وکلاء کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔