فیصل آباد(خبر نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی65کے امیر ریاض احمدسعدی نے کہاکہ ایک طرف جہاں شیخوپورہ روڈکے رہائشی ہروقت دھول اڑنے کے باعث سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں تو دوسری طرف ضلعی انتظامیہ اورٹھیکیداروں کی غفلت سے شیخوپورہ روڈ موہنجوداڑوکامنظرپیش کررہاہے تعمیراتی کام کی سست روی نے ضلعی انتظامیہ کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے سٹرک کی اکھاڑ پچھاڑ کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔