• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع بھر میں 10رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر گجرات

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلع بھر میں 10رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنرز تیاریاں شروع کر دیں، انہوں نے بتایا کہ 6 رمضان بازار تحصیل گجرات میں لگائے جائیں گے جن میں ظہور الٰہی اسٹیڈیم، ماڈل بازار، ریلوے روڈ، شاہ جہانگیر روڈ، کنجاہ اور جلالپور جٹاں شامل ہیں۔
تازہ ترین