• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم وفات پر سیالکوٹ میںمختلف تقریبات

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے 79 ویں یوم وفات کے موقع پر ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان پیس برڈ کے چیرمین خواجہ عرفان حمید اور جاوید علی شاہ سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے نماز فجر کے بعد علامہ اقبا ل کی والدین کی قبور پر دعاخوانی کی دریں انثا بزم اقبال سیالکوٹ کے زیر اہتمام ڈاکٹر علامہ اقبال کے 79 ویں یوم وفات کے سلسلہ میں قبال منزل سیالکوٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب سے ناصر شمیم خاں لودھی ، سید ریاض حسین نقوی ، پروفیسر خواجہ اعجاز بٹ نے خطاب کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے نوجوانوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور انکے پیغام کو اپنی زندگیوں کے لیے مشعل راہ بنائیں۔
تازہ ترین