• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن جج کی ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں 2 قیدیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ڈسٹرکٹ جج نے ڈسٹرکٹ جیل میں 24 گھنٹوں کے دوران دو اسیروں کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ مسعود اصغر کو انکوائری آفیسر نامزد کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں مرنے والے اسیروں میں صدر شاہکوٹ کے قتل کیس کا ملزم عبدالرزاق بھی شامل ہے وہ 2013ء سے جیل میں بند تھا جبکہ اس کے کیس کا فیصلہ ابھی تک نہ ہوسکا تھا وہ جیل میں آنے کے بعد ذہنی مرض کے علاوہ بلڈ پریشر اور جسمانی کمزوری کا شکار ہوگیا تھاجبکہ جیل میں مرنے والے دوسرے حوالاتی کا تعلق صدر مرید کے کے گاؤں ناظر عباس سے ہے و منشیات کے مقدمہ میں ملوث ہونے کی بناء پر دوروز قبل ہی جیل میں بطور حوالاتی بھیجا گیا تھا ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں حوالاتیوں کی اموات شدید گرمی کے باعث ہوئی ہے ۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے دونوں حوالاتیوں کو طبی امداد مہیا کی گئی اور ہسپتال بھی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
تازہ ترین