شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )سول عدالتوں کیلئے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری کے نام پر سرکاری فنڈز کے لاکھوں روپے کی خورد برد کا انکشاف ہوا ہے جس میں ملوث سول ناظر سلطان محمود کو ڈسٹرکٹ جج کے حکم پر پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ سٹی بی ڈویژن میں بند کردیا ہے اس کیخلاف کافی عرصہ سے فنڈزکی خرد برد کی تحقیقات ہورہی تھی یہ فنڈز عدالت عالیہ کی طرف سے عدالتوں میں سائلوں کی سہولیات کی خاطر فرنیچر اور عدالتی افسروں کیلئے سامان کی خریداری کی خاطر مہیا کئے گئے تھے سینئر سول جج مصباح النبی نے سب سے پہلے اس خورد برد کی نشاندہی کی تھی جن کی مدعیت میں سول ناظر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔