• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

43 کروڑ روپے غبن کیس ، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف سماعت ملتوی

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد کی ضلعی عدلات نے سابق وزریراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف 43 کروڑ روپے غبن کرنے کے مقدمے کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر الدین نے یوسف رضا گیلانی ان کے میڈیا ایڈوائزر خرم رسول اور دیگر کے خالف 43 کروڑ روپے کے غبن کے مقدمے کی سماعت کی درخواست گزار پرویز حسین نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ افغان کارپٹ شادہ گیس اور پاک ڈیلٹا انٹرپرائزز کا مالک ہے اور اس نے خرم رسول جو کہ یوسف رضا گیلانی کا میڈیا ایڈوائزر تھا اس کو ایل پی جی کوٹہ نیٹو فورسز کو پیٹرول فراہم کرنے اور چینی کی تجارت کیلئے کوٹہ حاصل کرنے کیلئے 43 کروڑ روپے کی رقم اپنی کمپنیوں کے اکائونٹ سے ٹرانسفر کی تاکہ وہ متعلقہ کمپنیوں جن میںپاک عرب ریفائنری ‘ سوئی نادرن ٹریڈنگ کارپوریشن ‘ پرائم منسٹر ہائوسنگ اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کو یہ رقم فراہم کرکے کوٹہ حاصل کرے۔ لیکن خرم رسول نے یہ رقم ان کمپنیوں کو فراہم کرنے کی بجائے خورد برد کردی۔ عدلات نے درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر منصور شاہ مصروفیت کے باعث پیس ہونے سے معذرت کرنے کے بعد سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ درخواست گزار پرویز حسین نے یوسف رضا گیلانی ‘ خرم رسول کے علاوہ مذکورہ بالا کمپنیوں اور عسکری بینک کو بھی مقدمے میں فریق بنایا ہے۔
تازہ ترین