• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے طلب،سماعت29اپریل تک ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے بینظیر بھٹوقتل کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرتے ہوئے سماعت 29اپریل تک ملتوی کر دی، گزشتہ سماعت پر عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے تاہم ہفتہ کو جب مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو متعلقہ حکام نے وارنٹ گرفتاری بغیر تعمیل کروائے ہی عدالت میں جمع کروا دیئے جس پر عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت کو آکر بتائیں کہ اس وارنٹ کی تعمیل کیسے ہوگی، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر پانچوں گرفتار ملزمان سمیت ساتوں ملزمان کے بیان بھی قلمبند کئے جائیں گے۔
تازہ ترین