کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کی تقریر پر پابندی کیخلاف آج (اتوار) شام مزار قائد اعظم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی،جبکہ 29جنوری جمعہ حیدرآباد اور اندرون سندھ اور 30جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا ،اس معاملے پر پارلیمنٹ اور بین الاقوامی سطح پر بھی احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ وہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی ریحانہ نسرین، عارف خان ایڈوکیٹ محمد حسین ، زاہد منصوری، اسلم خان آفریدی اور عبدالقادر خانزادہ انکے ہمراہ تھے۔کنور نوید جمیل نے کہاکہ تقاریر اور تصاویر کی نشر و اشاعت پر پابندی کو پانچ مہینے گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، عوام الطاف حسین کو سننا چاہتے ہیں۔