چوہدری برادران کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میںتمام ججوں نے ایک ہی فیصلہ دیاہے ،تاریخی فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت نے پیش گوئی کی کہ نوازشریف تحقیقات سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیں گے ۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہناتھاکہ ن لیگ نے ہمیشہ ڈھول اور مٹھائی ساتھ ہی رکھی ہوتی ہے،کسی نے کہا بھئی فیصلہ تو پڑھ لو ،جسے پڑھتے ہی مٹھائی اور ڈھول غائب ہوگئے۔