وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مادر وطن سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے تربت میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کا مادر وطن کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔