• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی،ٹیوب ویل لگانے کا تنازع تحریک انصاف کے رہنما انعام اللہ کا قتل

صوابی( نمائندہ جنگ ) تحریک انصاف کے رہنما انعام اللہ کو ٹیوب ویل لگانے کے تنازغہ پر قتل کر دیا گیا۔ گل شیر سکنہ چھوٹا لاہور نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ انعام اللہ کو گذشتہ شام طلاء ، فدا اور ساجد پسران رشید نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ مقتول جو کہ پی ٹی آئی کا رہنما ہے گائوں کے مفاد میں ٹیوب ویل کسی اور جگہ لگانا چاہتے تھے لیکن ملزمان اپنی جگہ لگانے کے خواہش مند تھے۔ جس پر دونوں کے مابین تکرار ہوئی اور بعد ازاں انعام اللہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،وہ ضلع کونسل صوابی کے امیدوار تھے اور پی ٹی آئی کے رہنما تھے۔ چھوٹا لاہور پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین