سانگھڑ (نامہ نگار ) نشےکے عادی افراد کے لیے ضلع سانگھڑ میں علاج کی معقول سہولتیں نہ ہونے کے باعث 10ہزرسے زائدمنشیات کے عادی افراد سرنج کے ذریعے نشہ کررہے ہیں جسکی وجہ سے ان افراد میں ایڈزکامرض تیزی سےپھیل رہا ہےایڈزکے مرض اور اسکی روک تھام کے لیے ضلع سانگھڑ میں کام کرنے والی سماجی تنظیم بریج کنسلٹنٹ فاونڈیشن کے سروے کے مطابق سانگھڑ ضلع میں10ہزار سے زائد افراد سرنجز کے ذریعے مختلف قسم کا جان لیوا نشہ کررہے ہیں جن میں 8ہزار افراد اپنے گھروں میں سرنجز کے ذریعے نشہ کرتے ہیں جبکہ 2ہزار افراد اسٹریٹ بیس سرنجز کے ذریعے نشہ کرتے ہیں شدید گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی سرنجز کے ذریعے نشہ کرنے والے افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے دوسری جانب سانگھڑ کے سماجی کارکن محمد عامر،ظاہرشاہ،غلام حیدرجانوری اور،محمود علی راجپوت،کا کہنا ہے کہ سانگھڑ شہر میں نشہ آور ادویات اشیاے خوردو نوش کی طرح سر عام میڈیکل اسٹوروں پر فروخت ہورہی ہیں جبکہ حکومتی ادارے خاص کر ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ان نشہ آور اشیاء کو ضلع سانگھڑ میں روکنے میں بری طرح ناکام ہیں ۔