• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق منصورہ میں آج موجودہ سیاسی صورت حال پر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، عثمان فاروق

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) پانامہ کیس  کے فیصلے کے بعد مسلم لیگیوں کا جشن کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ،یہ بات جماعت اسلامی کے صوبہ پنجاب کے نائب امیر شیخ عثمان فاروق نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اخلاقی طور پر اپنے منصب سے علیحدہ ہوکر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سراج الحق آج منصورہ لاہور میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔
تازہ ترین