کوئٹہ (نمائندہ جنگ)مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے چار اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔جبکہ دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کیلئے مند کے علاقے گائوک روڈ پر سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا سیکورٹی فورسز کے اہلکار اتوار کی شام کو گشت کر رہے تھے ان کی گاڑیاں جسے ہی گائوک روڈ پر پہنچیں تو بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جسے کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پر ہی شہید اور تین شدید زخمی ہو گئے جبکہ دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایاجبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ کوئٹہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سکیورٹی فورسز کے اہلکار کی فائرنگ 2سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے مطابق جوائنٹ روڈ پر ناکہ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں (ایف سی ) نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر دو موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر وہ نہ رکے سیکورٹی اہلکارنے انہیں زبردستی روکا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔ اس دوران ایک اہلکار (ایف سی )نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سیکورٹی اہلکار (فوجی) حوالدارافضل ، سپاہی شفقت ، راہگیر عبدالاحمد ، اور محبوب زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پنجگور کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سےدو افراد ہلاک ہوگئےتفصیلات کے مطابق پروم کے علاقے بسد تنک میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے حبیب اللہ اوراس کے ساتھی مجاہد ولد محمد کوہلاک کردیا اور فرار ہوگئے لاشیں ضروری کارورائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیں گئیں۔