• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام بھارتیوں کی نسبت زیادہ روشن خیال و ترقی پسندہیں،مشرف

دبئی (آئی این پی ) سابق صدرپرویزمشرف نے کہا ہے کہ بھارتیوں کے مقابلے میں پاکستانی عوام زیادہ روشن خیال اور ترقی پسندہیں، اسی لئے مذہبی جماعتیں پاکستان میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں آتیں جبکہ بھارت میں اس وقت بھی انتہاپسند جماعت کی حکومت ہے، وطن واپسی کاارادہ ظاہرکرتے ہوئے انہوں  نے امید ظاہرکی کہ فوج ان کی مدد کرے گی۔ سابق صدرپرویزمشرف نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، وطن واپسی کاارادہ ظاہرکرتے ہوئے پرویزمشرف نے امید ظاہرکی کہ فوج ان کی مدد کرے گی۔ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم پاکستان مخالف اقدامات کررہے ہیں ، وہ پاک بھارت متنازع امور حل ہی نہیں کرنا چاہتے جبکہ بڑے ملک کی حیثیت سے پہل بھارت کو ہی کرنا ہو گی۔
تازہ ترین