لاڑکانہ میں 39 ڈگری کی گرمی میں بجلی کی اوور لوڈنگ کے باعث بجلی کا ٹرانسفارمر جواب دے گیا، جو دھماکے سے پھٹ گیا ۔
آگ کے شعلوں نے ٹرانسفارمر کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث گرد و نواح کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر جلنے کے بعد بند ہونی والی بجلی اب تک بحال نہیں کی جاسکی ہے۔
بجلی کمپنی کے مطابق دوسرے ٹرانسفارمر کا انتظام کیا جارہا ہے، رات گئے تک بجلی بحال ہوجائے گی۔