پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے باہمی تعلقات کو ایک بار پھر بلندی پر لے جانا چاہتا ہے۔
امریکی چیمبر آف کامرس کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا بھر سے آنے والے سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی پانچویں بہترین اسٹاک مارکیٹ ہے، پاکستان میں توانائی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے، حکومت 25ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے ماسٹر پلان پر کام کر رہی ہے۔