• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے اسکول کا دورہ کیا، سہولتوں کی عدم دستیابی پر اظہار افسوس

شاہ پورچاکر(نامہ نگار)زبوں حال اسکول میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمر فاروق بلو  شاہ پور چاکر کے قریب گوٹھ کامل مگسی پرائمری اسکول پہنچ گئےااسکول میں بجلی پانی فرنیچر کی عدم دستیابی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے افسران کو ہنگامی بنیادوں پر اسکول کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدات کردی بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمرفاروق بلو کا کہنا تھا کہ ہماری آئندہ نسل کو جدید دنیا سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اسکولوں کی عمارات کی اپنے گھر کی طرح حفاظت کرنی ہوگی اساتذہ کی غیرحاضری کا نوٹس لینا ہوگا ہماری غیرمعمولی دلچسپی ہمارے بچوں کے مستقبل کو سنوار سکتی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو اسکول کی عمارت کی فوری مرمت کرانے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام اسکولوں کو ترجیحی بنیادون پر اپ گریڈ کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔
تازہ ترین