بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سروس ڈلیوری فراہم کی جا سکے۔یہ بات انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی نے 15 ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی کی جن پر 15کروڑ سے زائد تخمینہ لگایا گیا ۔اجلاس میں 6-Lکینال سے ملحقہ دو کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر، میانی بستی سے بستی کلانچوالہ تک عدم تعمیر حصہ کی تکمیل، موضع پوستی میں 4-Lنہر کے پل کی تعمیر ومرمت، بستی لودھرا میں سڑک کی مرمت ، 20پختہ پلیوں کی تعمیر کےامورزیرغورآئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے ایس ڈی او ہائی ویز کو ہدایت کی کہ تعمیر ومرمت کا کام میرٹ اور شفافیت کے ساتھ یقینی بنایا جائے۔