چترال(نمائندہ جنگ)سول جج چترال اسلام الدین کی عدالت میں گزشتہ جمعہ کے روز شاہی جامع مسجد چترال میں موجود عینی شاہدین نے اپنے بیانات قلمبند کئے جن میں مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی جامع مسجد بھی شامل تھے۔جسے سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا۔7گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کرائے۔عدالت میں بیانات قلمبند کرانے والوں میں قاری شبیر،قاری عزیز اللہ ،مولانا شہاب الدین مئوذن جامع مسجد چترال،عبد القادریوسی ناظم یونین چترال، مولانا محمد حسین اور عنایت مقتدی شاہی جامع مسجد چترال شامل ہیں ۔لوگوں نے ملزم پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو اسے علما نے قابوکرکے پولیس کے حوالے کردیا۔