• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر سکھر کا سینسز کنٹرول روم کا دورہ

سکھر ( بیورورپورٹ) کمشنر سکھر ڈویژن محمدعبا س بلوچ اور ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلونے سرکٹ ہاؤس سکھر میں ضلع سکھر کے خانہ ومردم شماری کے سلسلے میں قائم کردہ ضلعی سینسز کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل خالد نے بتایا کہ سکھر ضلع کے رہائشی خانہ و مردم شماری کے متعلق اپنی شکایات ڈسٹرکٹ سینسز کنٹرول روم پر درج کر ا سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سکھر میں خانہ و مردم شماری کے مراحل کو آسان بنانے کے لئے 23 چارجز اور118 سرکلزمیں تقسیم کیا گیا ہے ، جبکہ499ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ 977 پولیس اہلکار بھی شامل ہونگے۔ 171 مختلف گاڑیاں بھی ان مراحل میں استعمال کی جائینگی۔ کرنل خالد نے بتایا کہ تمام ٹیموں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں ان سے خانہ و مردم شماری کے فارم کے پیچھے انگوٹھے کا نشان لگوایا جائے گا تا کہ انہیں بھی اس مرحلے میں شامل کیا جائے ۔ اس موقع پر کمشنر سکھر محمدعبا س بلوچ نے لیفٹیننٹ کرنل خالد کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ سکھر اس قومی کاز میں پاک آرمی کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرے گی۔
تازہ ترین