• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Require 32 Runs To Win Against West Indies At Kingston
کنگسٹن میںکھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان فتح کے قریب پہنچ گیا اور اسے میچ میںکامیابی کےلئے32رنز کا ہدف ملا ہے۔

پانچویں روز کا کھیل جب شروع ہوا تو ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری نا مکمل اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 93رنز سے شروع کی ، اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 28رنز درکار تھے، لیکن میزبان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گر تی رہیں اور پوری ٹیم152رنز کے مجموعے پر ڈھیر ہو گئی۔

کیرن پائول49،شمرون ہیٹمائر20،بریتھ ویٹ اور جیسن ہولڈر14،14 جبکہ روسٹن چیز16 اور بشو18رنز کی مزاحمت کر سکے باقی کوئی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔یوں پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے32رنز کا معمولی ہدف ملا ہے۔

میچ کے آخری روز پاکستانی بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کارکردگی پیش کرتے ہو ئےویسٹ انڈیز کے6 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے مجموعی طور پر21اعشاریہ4اوورز میں63رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کیں،محمد عباس نے2جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آسکی۔

اس سے پہلے اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 407رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 121 رنز کی برتری حاصل کی تھی ۔ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سےکپتان مصباح الحق نے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور وہ نا قابل شکست رہے ۔بابر اعظم 72، یونس خان58 اور سرفراز احمد 54 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ احمد شہزاد 31 ، اسد شفیق22، اظہر علی 15 ،عامر 11، وہاب ریاض 9 ، یاسر شاہ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبریئل اور جوزف نے تین، تین جبکہ جیسن ہولڈر،بشو اورروسٹن چیز نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
تازہ ترین