میلبورن(جنگ نیوز)معروف امریکی گلوکارہ ملی سائرس اور آسٹریلوی اداکار لیام ہیمز ورتھ نے منگی کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 23سالہ گلوکارہ اور26سالہ اداکار جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق منگنی کے بعد جوڑے نے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ جوڑا ایک دوسرے سے جدا ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے ایک ہونے کی کو ششوں میں مصروف ہے۔