• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور‘ 3غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کارروائی اور ریکوری کیلئےمراسلہ جاری

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میونسپل کارپوریشن نے 3غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کارروائی کرنے اور ان سے ریکوری کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کلکٹر کوتحریری مراسلہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن سٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کلکٹر کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ میونسپل کارپوریشن نے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف سخت کارروائی کاآغاز کردیاہے۔اس حوالے سے نوٹس میں لایاجاتاہے کہ فیصل باغ ہاؤسنگ سکیم جیل روڈ، عمرگارڈن ہاؤسنگ سکیم حاصل پورروڈ، عبداللہ سٹی ہاؤسنگ سکیم بائی پاس نے نہ ہی این او سی حاصل کیاہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی چارجز میونسپل کارپوریشن جمع کرائے ہیں جبکہ معصوم شہریوں کو پلاٹ فروخت کرکے لوٹاجارہاہے۔ ان ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ ریونیوڈیپارٹمنٹ اس غیرقانونی کام کوروکنے اورناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتاہے جو پلاٹوں کی رجسٹری، ٹرانسفر کوروک کر کیاجاسکتاہے۔ لہٰذا ریونیوڈیپارٹمنٹ ان ڈیفالٹرز ہاؤسنگ سکیموں سے لینڈ ایرئیرز ریکورکرکے میونسپل کارپوریشن کی مدد کرئے اوراس حوالے سے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی جائے کہ وہ ان کیخلاف لینڈ ریونیوایکٹ 1967ء فارریکوری آف گورنمنٹ ڈیوز کے تحت کاروائی عمل میں لائیں۔
تازہ ترین