بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) 28 اپریل کے حوالہ سے پی ٹی آئی ضلعی سیکریٹریٹ میں تقریب کاانعقاد‘ اجلاس میں ملک اصغرجوئیہ‘ محمدجاویدخان دولت زئی‘نعیم دین وڑائچ‘ ریاض ناجی‘ عدیل اسلم‘ باسط شکرانی‘ رابعہ ملک‘ نغمہ ناز‘صہیب عامرخان‘ خرم خان‘ خلیل باجوہ‘راؤطارق‘ نوازخان عباسی‘حافظ منظورکریم‘عظیم قریشی‘ راناحسین نون‘ اعجازبخاری‘شہلا احسان‘ تیمورثمین خان‘ عامروقاص‘ سہیل شیربھٹی‘ اور حاصل پورخیرپوراحمدپورمنڈی یزمان چنی گوٹھ کے پی ٹی آئی عہدہ داران شامل تھے۔ضلعی صدرملک اصغرجوئیہ نے کہاکہ تمام تحصیلوں گاؤں قصبوں اورڈسٹرٹ بہاول پور کے شہر سمیت تمام کارکن وعدہ کریں کہ وہ 28 اپریل کواسلام آباد جلسہ میں بھرپورشرکت کریں گے۔ نعیم الدین وڑائچ ،محمدجاویدخان دولت زئی نے کہاکہ ہم عمران خان کی ہرآواز پر لبیک کہتے ہیں۔