• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عالیہ کا غگ کی متاثر ہ خاتون کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے فرسودہ رسم غگ کی شکار خاتون کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اورماتحت عدالت کو غگ سے متلق مقدمے کی سماعت جلدازجلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس سید افسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے عیسی خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرنایاب گوہرساکن بائیزوخرکئی مردان کی رٹ پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارہ کوچھ سال کی عمرمیں اس کے ماموں نے ا پنے بیٹے عابدسلیم کے لئے مانگاتھا تاہم عابدسلیم نے اس دوران ایک ا ورلڑکی کو شادی کی غرض سے اغواء کیاجس سے اس کے چاربچے ہیں جبکہ عابدسلیم نے درخواست گذارہ پرغگ کررکھاہے کہ اسے کوئی بھی دوسراشخص شادی نہیں کرے گا جبکہ درخواست گذار عاقل بالغ ہے اوراسے اپنی مرضی سے دوسری جگہ شادی نہیں کرنے دی جارہی جبکہ نایاب گوہرنے مقامی عدالت سے ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے جبکہ عابدسلیم کے خلاف غگ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیاگیاہے لہذا درخواست گذار کو تحفظ فراہم کیاجائے اوراپنی مرضی شادی کی ا جازت دی جائے عدالت نے ڈی پی او مردان اورمتعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو درخواست گذار کو مکمل تحفظ فراہم کرنے جبکہ مقامی عدالت کو غگ ایکٹ سے متعلق مقدمے کی سماعت جلدازجلدمکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
تازہ ترین