لاہور (نیوزرپورٹر)نیب لاہور نے لیسکو کے منیجر اور ڈی سی آفس میانوالی کے رجسٹری محرر کو گرفتارکر لیا گزشتہ روز لیسکو کے منیجرمیاںمحمدافضال کوزائد اثاثے بنانے کا الزام میں گرفتار کرلیا ۔نیب نے جون 2016 میں ملنے والی رپوٹ پر ابتدائی معلومات حاصل کرنے کے بعد اگست میں ویریفیکیشن شروع کی جو اسی سال کے انکوائری میں تبدیل ہو ئی ۔دوران انکوائری ملزم سے پوچھ گچھ اور اہم شواہد ملنے پر انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس دوران ملزم کو اپنے خلاف الزامات پر اپنا موقف بیان کرنے کے مواقع فراہم کیے گیے جن میں وہ تفتیشی افسران کو قائل کرنے میں مکمل ناکام رہا۔ ملزم پر لگ بھگ 13 کروڑ روپے کے بینک اکاؤنٹس کے علاوہ مزید اثاثے بنانے کاالزام ہے جس میں لاہورکی مختلف کالونیوں میں کئی پلاٹ شامل ہیں نیب لاہور نے ملزم کے خلاف تمام تر الزامات کی روشنی میں گرفتار کر لیا۔ احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے 3 مئی 2017 تک کا جسمانی ریمانڈ وصول کر لیا ۔ نیب لاہور نے ڈی سی آفس میانوالی میں تعینات رجسٹری محرر محمد اکرم خان کو بھی کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ ملزم پر موجودآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔ملزم کے خلاف نیب لاہور کو 2015 کے اواخر میں کرپشن کے حوالے سے شکائیت ملی جو 2016 میں تفتیش کے مراحل میں داخل ہوئی۔ ملزم اپنے لاکھوں کے اثاثوں کے شواہد نہ دینے اور کرپشن کی مد میں جعلی اسلحہ لائسینس بنانے کے الزام میں نیب لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا۔ملزم نے اپنے اور خاندان کے دیگر افراد کے نام بے شمار جائیدادیں بنا رکھی ہیں ۔ملزم کے مختلف اکائونٹس میں لگ بھگ 80 لاکھ کی رقم موجود۔ نیب لاہور ملزم کوآج احتساب عدالت میں پیش کرے گا