اسلام آباد(وقت نیوز)بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے نوابشاہ میں صفائی مہم کا آغاز کردیاگیا ، بحریہ ٹاؤن کا عملہ اپنی مشینری کے ساتھ صفائی مہم میں حصہ لے رہا ہےچیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہےکہ 20سے22 روز میں صفائی کا کام مکمل کرلیاجائےگا ۔صفائی مہم کی تقریب بحریہ ٹاؤن نواب شاہ میں منعقد کی گئی ۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صفائی کےلیے ایک علاقہ دیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنا کام کیا، باقی علاقوں کی صفائی کی ذمہ داری مقامی حکومت کی ہے ، ملک ریاض نے کہاکہ ان کا ادارہ بغیر پیسے لیے صفائی کا کام کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نوابشاہ میں کچرے کی صفائی پر کام کیاجا رہا ہے جو 20 سے 22 دن میں مکمل کرلیاجائے گا۔