کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگڈئیر( ر) کالد کھوکھر نے کہا ہے کہ کے ایچ اے نے کھلاڑیوں کے ساتھ مالی معاہدہ کر کے نئی مثال قائم کی ہے،جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ایسوسی ایشن کو صرف فیڈریشن پر بھروسا کرنے کے بجائے اپنے وسائل بھی استعمال کرنا چاہئے، امید ہے ملک کی دیگر صوبائی اور علاقائی ایسوسی ایشز بھی کے ایچ اے کی تقلید کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کے مالی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگی۔