مظفرآباد(نا مہ نگار)رجسٹرارآزادجموںوکشمیر عدالت العالیہ و شریعت کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت العالیہ و شریعت کورٹ آزادجموںوکشمیرکی عمارت واقع چھتر دومیل بغرض عارضی طور پر حکومت کی جانب سے مہیا کردہ متبادل عمارت آفیسرکلب ہال مظفرآباد مہیا کی گئی تھی ۔عدالت العالیہ کی بلڈنگ چھتر دومیل کا کام اب مکمل ہونے کے باعث اب عدالت العالیہ مکمل طور پر اپنی پرانی بلڈنگ واقع چھتردومیل میں شفٹ ہوچکی ہے عدالت العالیہ و شریعت کورٹ آزادجموںوکشمیرمو رخہ 3مئی سے مقدمات کی باقاعدہ سماعت ہائیکورٹ بلڈنگ واقع چھتردومیل میں کریں گی ۔