• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ چمن ٹرین کو بہتر طریقے سے چلایا جائے، مرکزی انجمن تاجران و دکانداران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کے صدر امر الدین آغا ،چیئرمین ٹکری حمید بنگلزئی نے گزشتہ روز ڈی ایس ریلوے عامر بلوچ سے ملاقات کی اور تاجروں کے مسائل کے سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے امر الدین آغا نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ چمن ٹرین کو بہتر طریقے سے چلایا جائے تاکہ کوئٹہ اور چمن کے تاجروں کو تجارت کرنے میں آسانی ہو اور عوام کو سفر کی سہولت میسر ہو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر لگائے گئے بیریئر کی وجہ سے وہاں کی دکانوں اور ہوٹلوں کاکاروبار بُری طرح متاثر ہے اسے ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اس موقع پر ٹکری حمید بنگلزئی نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے سلسلے میں تاجروں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر کئے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں مگر تاجر برادری کے کاروبار کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا مسئلہ حل کیا جائے اور پارکنگ بحال کی جائے ڈی ایس ریلوے نے تمام مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی کہ ہم ریلوے کے نظام میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان کی تاجر برادری کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں ۔
تازہ ترین