• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کو جن تحقیقاتی اداروں سے مایوسی ہوئی وہی جے آئی ٹی کا حصہ ہیں،اعتزاز احسن

لاہور(خبرنگارخصوصی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما  اعتزاز احسن  نے کہا ہے کہ کہ نون  لیگ کی جی جی بریگیڈ میں وفاقی اور صوبائی  وزراء بھی شامل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاخواجہ سعد رفیق اور راناثنا ءاللہ کی باتوں کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن  نے  کہا کہ پاناما فیصلے پر سیاسی جماعتوں کی خوش فہمی خوش آئند بات ہے۔شریف فیملی نے اپنی جائیداد کی ملکیت کو تسلیم کیا  ہےلیکن اس کے ذرائع نہیں بتائے۔ بیرسٹر اعتزاز احسن  نے حیرت کا اظہار کیا  کہ سپریم کورٹ کو جن تحقیقاتی اداروں سے مایوسی ہوئی وہی جے آئی ٹی کا حصہ ہیں ۔اعتزاز احسن  نے  کہاکہ میں نے رشتہ داری کے متعلق جو دعوی کیا تھا اس پر  مجھےتنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اس کی تروید یا تصدیق نہیں کی گئی ۔اعتزاز احسن نے  مایوسی کا اظہار کیا  کہ جے آئی ٹی کے قیام سے کوئی خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔ جب شریف خاندان نے اپنی جائیداد تسلیم کرلی ہے تو پھر جے آئی ٹی بنانے کا کیا مقصد ہے۔
تازہ ترین