مری( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ مری سے براستہ مال روڈ چھانگلہ گلی روانہ ہوئے مال روڈ پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ان کا قافلہ جونہی ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پرپہنچا تو لیگی کارکنوں نے زبردست نعرہ بازی کی ، سابق مری سٹی نائب ناظم مرزاسہیل بیگ اور صدر لیبرونگ ن غالب بشیر عباسی نے چلتی گاڑی میں وزیر اعظم سے مصافحہ کیا وزیر اعظم مختصر پروٹوکول کے ساتھ چھانگلہ گلی چلے گئے ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے اور فیملی کے دیگر افراد بھی تھے ،استقبال کرنے والوں میں ساجد دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری لیبر ونگ ن عبدالوحید عباسی،سینئر نائب صدر لیبر ونگ شاہد آفتاب عباسی،اویس عباس اور بڑی تعداد میں لیگی عہدیداران اور کارکن بھی تھے وزیر اعظم نے کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔