ملتان (نمائندگان)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی نااہلی کی سزا کی معیاد ختم ہونے پرجیالوں نے جشن منایا ،مٹھائی تقسیم کی تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کو سپریم کورٹ کی طرف سے پانچ سال کی نااہلی کی سزا کی معیاد پچیس چھبیس کی رات کو ختم ہوگئی ۔سید یوسف رضا گیلانی کی سیاست میں دوبارہ واپسی پرپیپلز پارٹی کے حلقے پر جوش ہیں اور گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان ضلع کچہری میں پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما منظور خان لُنڈ ایڈووکیٹ کے چیمبر کے باہر پیپلز پارٹی پی ایس ایف ،پیپلز یوتھ پیپلز لیبربیورو کے کارکن جشن منانے کیلئے جمع ہوئے۔منطور خان لُنڈ،سردار عرفان اللہ خان کھوسہ ، بہرام خان بزدار، علی مراد کھتران ،سردار غلام عباس گورچانی ، محمد طارق وڈانی ،شیخ منظور الہی ،محمد آصف گلیانی ،آغا حسین احمدننھا،باباطاہر شاہ ،منظور قادر لُنڈ،ذوالفقار منظور لُنڈ،سید مجاہد حسین بخاری ،ملک اللہ ڈیوایا،حاجی محمد حسین ،پیر ناصر حسین ،زاہد باڈا ،کاشف حسین ، محمد طارق خان وڈانی ،محمد سمیع اللہ خان نیازی ،محمد عثمان نیازی ،ثقلین حیدر،تیمور مرزا،محمد نجیب ،خرم نتکانی ،قاضی سعد،نعمان وڈانی ،محمد اظہر سکھانی ،محمد ایازقادر،محمدجمیل رحمانی ،جواد اکبر ،رانا سجاد،سید نواز شاہ ،سید اسد اللہ شاہ ،محمد سلیم کنیرادیگر موجود تھے ۔کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور نعرے لگائے ۔پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر میر شہریار خان تالپور نے اپنے آبائی گھر بستی تالپور میں کارکنوں کو مٹھائی کھلائی ۔اس موقع پر پارٹی کارکن میر ظاہرزمان خان ،میر قمر زمان خان ،میر اویس خان ،ذوالقرنین خان ،منیر احمد،محمد اجمل ،محمد عمیر خان ،ساجد خان لُنڈ،بشیر احمد لُنڈ،احتشام ،عمار خان کھوسہ ،صادق خان ،توقیر جیالا،مجاہد تالپور،دیگر موجود تھے علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ افتخار احمد خان کی رہائشگاہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا نوابزادہ افتخار احمد خان ،ضلعی صدر انجینئر بلال کھر،سابق سینیٹر میاں امجد عباس قریشی ،مہر ارشاد احمد سیال ،سردار عاشق خان بلوچ ،جام مظہر ڈیوالہ ،مظہر پہوڑ ودیگر کا کہنا تھا سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی کو تو عدالتوں نے گھر بھیج دیا تھا مگر مسلم لیگ (ن) کے وزیراعظم کو واضح ثبوتوں کے باوجودنااہل قرار نہیں دیا گیا بلکہ ان کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے اور آئندہ الیکشن میں پورے ملک میں واضح کامیابی حاصل کرے گی ۔ تقریب میں کیک بھی کاٹاگیا۔رحیم یار خان میں سابق ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کی قیادت میں تقریب کا انعقاد کیاجس میں انہوں نے کیک کاٹا ،واضح رہے کہ اب وہ انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کے اہل ہوگئے ہیں۔یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اپنی نااہلی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے تاکہ سزا یافتہ ہونے کا داغ مٹا سکیں۔یونین کونسل ٹاٹے پور کے چیئرمین حافظ الطاف حسین دھرالہ کی رہائش گاہ پر مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر ملک محمد عباس دھرالہ، مہر سلیم سنڈھل، حاجی افضل سنڈھل، رائو محمد رفیق، خان عاشق کھیڑا، حاجی محمد مکی بھٹی، ملک نذر دھرالہ ، ملک شاہد دھرالہ ، محمد جاوید کالی، ملک پپو دھرالہ، حاجی عبدالرشید بھٹی سمیت کثیر تعداد میں پیپلز پارٹی اور گیلانی گروپ کے ورکرز موجود تھے۔