لیہ کے نواحی گاؤں 341ٹی ڈی اے میں باپ نے اپنے 5بچوں کو زہر دے کر خود بھی زہر پی لیا۔
پویس کے مطابق زہر پینے سے پانچوں بچےجاں بحق اور باپ تشویش ناک حالت میں ہے، جس کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق بچوں میں ایک بچہ اور 4بچیاں شامل ہیں۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کےدرمیان تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بیوی کو بھی طلاق دے چکا تھا اور گھریلو حالات سے پریشان تھا۔