امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عمران خان کو 10ارب روپے کی پیشکش کو سنجیدہ معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 10 ارب روپے آفر کی بات جلسے میں کی، ممکن ہے انہیں آفر ہوئی ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی لیڈر کو پیشکش ہوتی ہے تو عدالتوں اور اداروں کا کیا حشر ہو گا، پیسوں کی آفر والا معاملہ سنجیدہ ہے پوری قوم کو سوچنے کی ضرورت ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سزا ہمیشہ کمزور کو ملتی ہے، بڑے لوگ بچ جاتے ہیں، قانون کا اطلاق اور احتساب سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔